183
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی صورت حمایت نہیں کریں گے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک صدر نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کو گھناؤنا حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سویڈن کو ان اسلام دشمن عناصر اور دہشت گردوں سے خود کو بچانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی عقائد کو ٹھیس پہنچانے پر سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی کسی بھی صورت میں حمایت نہیں کریں گے۔ ہمارے لیے اسلام، اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں۔
خیال رہے کہ نیٹو کی رکنیت پر سویڈن اور ترکی کے درمیان کشیدگی پائی جاتی ہے، سویڈن نیٹو میں شامل ہونا چاہتا ہے تاہم ترکی اس کے خلاف ہے۔