مہنگا پٹرول خرید کر سستے داموں نہیں بیچ سکتے،نگران وزیر اطلاعات 

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات مہنگے داموں خرید کر سستے داموں فروخت کرنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ ملک میں آزادانہ، منصفانہ اور پرامن انتخابات کے لیے پرعزم ہے۔

انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی، چیف الیکشن کمشنر نے ملاقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، پہلے ووٹ نگران وزیراعظم اور پھر کابینہ کے ارکان کا ہوگا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کابینہ کے ہر رکن کو اپنی وزارت سے آگاہ کیا، وزیراعظم کی جانب سے اخراجات کم کرنے کی ہدایت، معیشت کی بحالی کے لیے کابینہ اجلاس میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کی طاقت اقلیتوں کے ساتھ کھڑی ہے، تمام شہریوں کو یکساں انسانی حقوق حاصل ہیں، جڑانوالہ واقعے پر سب نے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، کابینہ نے ملک میں تصوف کے فروغ پر زور دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم پوری کوشش کریں گے کہ اپنے حلف کی پاسداری کریں، آئین اور قانون کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com