135
اردوورلڈ کینیڈ ا ( ویب نیوز )نگرانؒوزیراعظم انو ارالحق کاکڑ آج جڑانوالہ کے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق نگرا ن وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پنجاب کے شہر فیصل آباد کی تحصیل جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وفاقی وزراء بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق خلیل جارج کو دورے کی تیاری کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی کے ساتھ متاثرہ افراد کے نقصانات کے ازالے کا اعلان بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ جڑانوالہ میں توہین مذہب کے مبینہ واقعے کے خلاف مشتعل اہل علاقہ نے گرجا گھروں، متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔