اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) نگران وزیراعظم انو ار الحق کاکڑ نے سینیٹر شپ اور پارٹی عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان انوارالحق کاکڑ نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔
Owing to the fundamental responsibility conferred upon me as the caretaker Prime Minister, I have decided to surrender my membership of the Balochistan Awami Party (BAP) and relinquish my Senate position. Prayers requested from everyone.
— Senator Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) August 13, 2023
اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ مجھے بطور نگران وزیراعظم بنیادی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اس ذمہ داری کی وجہ سے میں نے بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کی رکنیت چھوڑنے اور سینیٹ کے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنی ٹوئٹ میں نگران وزیراعظم نے سب سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ہے۔