اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے 16 رکنی نگران کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔
وزیراعظم کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔
اسی طرح محمد علی کو وزارت توانائی اور شاہد آفریدی کو بین الصوبائی رابطہ کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگرا ن وفاقی کابینہ دو مرحلوں میں تشکیل دی جائے گی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگرا ن وزیر خزانہ کے لیے ڈاکٹر وقار مسعود کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق نگر ان وزیراعظم نے کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت کی جس کے بعد انہوں نے شہباز دور کے بیشتر افسران کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم کے مشیر احد چیمہ پرنسپل سیکرٹری جبکہ توقیر شاہ کے عہدے پر کام جاری رکھیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ تبدیلیاں صرف وہاں کی جائیں گی جہاں بہت ضروری ہے۔