88
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دے دی ہے جس کا اعلان کچھ دیر بعد کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ٹانکوکریٹ اور قابل افراد کو شامل کیا گیا ہے جب کہ نگراں کابینہ میں ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گوہر اعجاز کو صنعت و تجارت اور تابش گوہر کو توانائی کا وزیر نامزد کیا ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نگراں وفاقی کابینہ میں شامل تمام افراد اعلیٰ تعلیم یافتہ اور غیر متنازعہ ہیں، کابینہ میں شامل افراد کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔
نگران وفاقی کابینہ کے تمام ارکان ملکی ترقی کو مزید آگے لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، کابینہ کے تمام ارکان آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں فعال کردار ادا کریں گے۔