اس موقع پر انہوں نے حضور کی بارگاہ میں درود و سلام پیش کیا اور ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی۔
نگران وزیراعظم آج عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے جہاں وہ مسجد الحرام میں عمرہ ادا کریں گے جب کہ دورے کے دوران سعودی عرب میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
یاد رہے کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ گزشتہ روز نجی دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے۔ مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان نے نگران وزیراعظم کا استقبال کیا۔
اس موقع پر سفیر پاکستان احمد فاروق، قونصل جنرل خالد مجید، پاکستانی سفارتخانے اور قونصلیٹ جنرل جدہ کے افسران بھی موجود تھے۔