85 اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
اردوورلڈکینیڈا ( ویب نیوز )نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نگرا ن وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے۔
ایئرپورٹ پہنچنے پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے سفیر منیر اکرم، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان اور پاکستانی سفارت خانوں اور مشنز کے اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔
نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شریک ہوں گے اورپاکستان کی نمائندگی کریں گے