اردو ورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ طویل المدتی شراکت داری چاہتے ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ مثبت اور تعمیری تعلقات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ممالک میں مختلف معاملات پر اتفاق اور اختلاف ہے
نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تباہی سے زیادہ متاثر ہے، پاکستان میں مسئلہ زیادہ اخراجات اور کم وسائل ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوری عمل جاری ہے، گزشتہ 15 سالوں میں 3 اسمبلیاں اپنی مدت پوری کر چکی ہیں، حکومت کی تبدیلی آئینی طریقے سے ہوئی، جمہوری عمل آگے بڑھ رہا ہے، تبدیلی کا آئینی طریقہ کار موجود ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت پارلیمنٹ کی مضبوطی کی ضامن ہے، پاکستانی عوام بحرانوں پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، پاکستانی ڈاکٹرز اپنی مہارت کی وجہ سے دنیا میں پہچانے جاتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکا کے ساتھ طویل جنگ لڑی ہے، ہم نے مل کر عالمی امن کے لیے بہت اہم کردار ادا کیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہارورڈ یونیورسٹی کے طلباء کے ایک گروپ نے بھی جی ایچ کیو کا دورہ کیا تھا اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی تھی۔