نگران وزیر اعظم کا مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گلگت بلتستان میں مذہب کے نام پر انتشار پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نگراں وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ایسے عناصر کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
انوار الحق کاکڑ نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی، وزیر داخلہ سرفراز بگٹی، وزیر مواصلات شاہد تارڑ، سیکرٹری پلاننگ سید ظفر شاہ اور سیکرٹری امور کشمیر بابر حیات کے ہمراہ گزشتہ روز 2 روزہ دورے پر گلگت پہنچے۔

نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، وزیراعلیٰ گلبر خان اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ ہر شہری کی حفاظت ریاست کی ذمہ داری ہے، جغرافیائی لحاظ سے گلگت بلتستان پاکستان کا اہم حصہ ہے، پرامن اور خوبصورت خطے کو منفی عناصر کی آماجگاہ نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ ہر صورت قائم کی جائے گی اور امن و ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
ملاقات میں انوار الحق کاکڑ کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں منصوبوں پر پیش رفت کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔ ان کی نشاندہی اور حل کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔
نگراں وزیراعظم کو تعلیم کے شعبے کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا جن میں طلباء کو خوراک کی فراہمی، عمارتوں کی تعمیر نو، خستہ حال عمارتوں کی بحالی، اساتذہ کی پیشہ وارانہ تربیت اور سمارٹ سکولوں کا قیام شامل ہے۔ .
نگران وزیراعظم کو گلگت بلتستان کے شعبہ صحت میں ذہنی مسائل سے نمٹنے کے لیے 24 گھنٹے ہیلپ لائن کے قیام سمیت دیگر منصوبوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا