فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کافیصلہ محفوظ

 

جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ بنچ میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس مظاہر نقوی اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔
سماعت کے آغاز پر جواد ایس خواجہ کے وکیل احمد حسین پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلی سماعت کا حکم پڑھنا چاہتا ہوں۔
بینچ کے سربراہ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ گزشتہ سماعت میں اٹارنی جنرل روسٹرم پر تھے اس لیے اٹارنی جنرل پہلے اپنے دلائل مکمل کریں۔ وکیل سابق چیف جسٹس جواد خواجہ نے کہا کہ 3 اگست کا حکم نامہ عدالت کے سامنے پڑھنا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس اعجاز الحسن نے کہا کہ ہم نے وہ حکم نامہ پڑھ لیا ہے۔
جسٹس اعجاز الحسن نے اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جناب اٹارنی جنرل آپ حتمی دلائل دیں، پھر دیکھیں گے کہ عدالتی کارروائی کیسے آگے بڑھائی جاتی ہے۔
وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں نے عدالت میں یقین دہانی کے باوجود شہریوں کا ٹرائل شروع کر دیا، جس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ ہمیں اس کا علم ہے، ہم پہلے اٹارنی جنرل کو سنیں گے۔
اٹارنی جنرل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ سماعت کی سمری دوں گا اور بتاؤں گا کہ موجودہ ٹرائل کے لیے آئینی ترمیم کیوں ضروری نہیں تھی، آرٹیکل 175 پر بھی بات کروں گا، لیاقت حسین کیس کا پیراگراف بھی پڑھوں گا، 21۔ پہلی آئینی ترمیم کے فیصلے کی روشنی میں دلائل بھی دوں گا اور اس سوال کا بھی جواب دوں گا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزم کی حیثیت حاصل ہوتی ہے یا نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا