عمران خان پر مقدمات پاکستان کا معاملہ،نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے خلاف مقدمات کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دے دیا گیا ہے.
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے پریس کانفرنس کے دوران کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، پاکستان میں انتخابات کی شفافیت کا مسئلہ ہماری توجہ کا مرکز ہے، ہم زیر التواء قانون سازی پر بات کر رہے ہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے مزید کہا کہ کانگریس امریکی جمہوری نظام میں حکومت کی ایک الگ شاخ ہے، پاکستان اور بھارت کو اپنے معاملات خود طے کرنے ہوں گے، امریکہ دنیا بھر کے پڑوسی ممالک میں بات چیت کی حوصلہ افزائی کرتا ہے
انہوں نے کہا کہ اعلیٰ امریکی حکام نے مسلسل، نجی اور عوامی سطح پر پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئین کے مطابق عوام کے حقوق کا احترام کرے، انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کا احترام کرے، جن میں آزادی اظہار، پرامن اجتماع اور مذہبی آزادی شامل ہیں.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔