سی ڈی اےنے سینٹورس مال کو ڈی سیل کردیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے سینٹورس مال کو ڈی سیل کر دیا ہے۔
سی ڈی اے ذرائع کے مطابق اشیا کو ڈی سیل کرنے کا فیصلہ تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا جب کہ جس حصے میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی وہ سیل رہے گا۔

 

سی ڈی اے کے عملے نے شاپنگ مال کی پہلی منزل کو ڈی سیل کردیا جبکہ پلازہ کے تہہ خانے کو غیر موافقت پر ڈی سیل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات سی ڈی اے بلڈنگ کنٹرول اینڈ فائر سیفٹی کی جانب سے دیے گئے اقدامات پر عمل نہ کرنے پر پرسنٹرز مال کو چاروں اطراف سے خاردار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا تھا اور مال کے اطراف پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی تھی۔
سینٹورس مال سیل ہونے کے بعد تاجروں کی جانب سے شدید رد عمل دیا گیا جبکہ کشمیری عوا م کی طرف سے بھی احتجاج کیا گیا
مظاہرین کا کہناتھا کہ سینٹورس مال کو سیل کرنا وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف انتقامی کارروائی کا نتیجہ ہے کیونکہ ایک روز قبل وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف جب منگلا کے دور ے پرگئے تووہاں وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے دوران تقریر انہیں ٹوکا تھا
کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ سینٹورس مال کوسیل کرنا اسی کا رد عمل ہے گزشتہ روزپاکستا ن اور آزاد کشمیر میں دن پر احتجاجی مظاہرے ہوتےرہے
مظفر آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کا پتلا بھی جلایا گیا جو کسی صورت بھی مناسب عمل نہیں تھا ،اب سی ڈی اے کی طرف سے سینٹورس مال کو ڈی سیل کردیاگیاہے۔

halal meat in calgary

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca