230
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرنے کے بعد غزہ میں دوبارہ فوجی آپریشن شروع کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 7 روزہ جنگ بندی ختم ہونے کے بعد شمالی غزہ میں دھماکوں اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں حملہ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے حماس پر جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اسرائیلی علاقے میں فائرنگ کا الزام عائد کیا ہے۔
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی 24 نومبر کو شروع ہوئی تھی اور اس میں تین بار توسیع کی گئی۔