جنگ بندی معاہدہ ،حماس نے 4 اسرائیلی خواتین ، اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو رہا کر دیا

اردو ورلڈ کینیڈ ( ویب نیوز ) جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد ،حماس نے مزید چار اسرائیلی خواتین فوجی یرغمالیوں کو رہا کر دیا

حماس نے اسرائیلی یرغمالیوں کو ہلال احمر کے حوالے کیا۔جب کہ اسرائیل نے حراست میں لیے گئے 200 فلسطینی شہریوں کو رہا کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق ریڈ کریسنٹ کی گاڑیاں یرغمالیوں کو لے کر رفح کے لیے روانہ ہوئیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رہا ہونے والی خواتین فوجی یرغمالیوں کے نام کرینہ ایریف، ڈینیلا گلبوا، ناما لیوی اور لیری ایلباگ ہیں اور یہ سب ایک ہی فوجی یونٹ کی رکن تھیں۔ اسرائیلی فوج کی یہ چار خواتین فوجی 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے وقت غزہ کے قریب تعینات تھیں۔
بعد ازاں قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے خبر دی کہ اسرائیلی حکام نے بتایا کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 200 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت ہر اسرائیلی فوجی کے بدلے 50 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔خیال رہے کہ 19 جنوری کو حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا تھا جس کے بعد اسرائیلی جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو بھی رہا کیا گیا تھا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔