کیئراسٹارمربرطانیہ کے58ویں وزیراعظم منتخب،لیبر پارٹی کے حامیوں کا جشن

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)لیبر لیڈر سر کیئر اسٹارمر برطانیہ کے58ویں وزیر اعظم منتخب ہوئے۔برطانوی میڈیا کے مطابق سر کیئر سٹارمر نے بکنگھم پیلس میں کنگ چارلس سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد ان کا بطور وزیراعظم باضابطہ اعلان کیا گیا۔
بکنگھم پیلس کے بعد کیئر اسٹارمر ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں شہریوں نے نئے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
نومنتخب برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، کسی ملک کو ایک بٹن سے تبدیل نہیں کیا جاسکتا، برطانیہ کو ایک بار پھر صف اول کا ملک بنائیں گے۔
Keir Starmer نے کہا کہ ہماری حکومت ہماری سرحدوں کو محفوظ بنائے گی اور شہریوں کو حقوق دے گی، محنت کش طبقے کی زندگیوں کو بہتر بنائے گی۔
واضح رہے کہ برطانیہ میں ابتدائی عام انتخابات میں 14 سال بعد لیبر پارٹی نے میدان مار لیا ہے، 650 سے 644 نشستوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں، جس میں لیبر پارٹی 412 نشستوں کے ساتھ آگے ہے، کنزرویٹو 121، لبرل ڈیموکریٹس نے 71 اور ریفارم پارٹی نے 9 اور دیگر نے 35 نشستیں حاصل کی ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca