مردم شماری، خالد بھائی ایسا نہ کریں،اسمبلی کے اندر اور بھائی ایک ہی موقف اپنائیں،  اسد عمر 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکر ٹری  اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے نتائج سے مطمئن ہے اس لیے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا۔

کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خالد بھائی ایسا نہ کریں، اسمبلی کے اندر اور باہر ایک ہی موقف رکھیں، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں رہنے والے لوگوں کا صحیح شمار کیا جائے، ہر پاکستانی کو  شمار کیا جائے  مردم شماری میں شفافیت ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا جائے، وزارتیں چھوڑ دی جائیں، وزارتیں نہیں چھوڑ تے تو صرف سیاست کر رہے ہیں۔ آئین میں لکھا ہے کہ ہر 10 سال بعد مردم شماری ہو گی، یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی۔

اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر گئے تو وزیراعلی سندھ نے اعتراض کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com