اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکر ٹری اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم مردم شماری کے نتائج سے مطمئن ہے اس لیے وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ دیا۔
کراچی میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خالد بھائی ایسا نہ کریں، اسمبلی کے اندر اور باہر ایک ہی موقف رکھیں، کچھ لوگ نہیں چاہتے کہ پاکستان میں رہنے والے لوگوں کا صحیح شمار کیا جائے، ہر پاکستانی کو شمار کیا جائے مردم شماری میں شفافیت ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مردم شماری کا معاملہ اسمبلی میں اٹھایا جائے، وزارتیں چھوڑ دی جائیں، وزارتیں نہیں چھوڑ تے تو صرف سیاست کر رہے ہیں۔ آئین میں لکھا ہے کہ ہر 10 سال بعد مردم شماری ہو گی، یہ مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن مردم شماری پر سیاست کی گئی۔
اسد عمر کا مزید کہنا تھا کہ معاملات مشترکہ مفادات کونسل میں لے کر گئے تو وزیراعلی سندھ نے اعتراض کیا۔