ایوان صدر میں تقریب، فوجی افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم  

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدر میں  اسلام آباد میں فوجی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔تقریب کے دوران پاک فوج کے افسران اور جوانوں میں اعزازات تقسیم کیے گئے، ملک کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کے اعزازات لواحقین نے وصول کیے، سعودی عرب، بحرین اور دیگر ممالک کے فوجی افسران کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔

ایوان صدر میں فوجی اعزازات دینے کی تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شہدا کے لواحقین اور حاضر سروس فوجی افسران کو اعزازات سے نوازا۔

پاک فوج کی تاریخ شہدا کی قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری پڑی ہے، یوم پاکستان کے موقع پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، میجر شجاعت حسین شہید، کیپٹن محمد بلال شہید، کیپٹن فہیم عباس شہید کو ان کی بیوہ نے خراج عقیدت پیش کیا جبکہ سپاہی محمد وقاص کا اعزاز ان کی والدہ نے وصول کیا۔

تقریب میں سعودی عرب، بحرین اور دیگر ممالک کے فوجی افسران کو بھی ان کی شاندار خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک فوج، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے حاضر سروس افسران کو ان کی خدمات پر اعزاز سے نوازا۔

تقریب میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca