اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ
حکومت کی تبدیلی پر مستعفی ہونے کا فیصلہ اچھا تھا، ہر وزیراعظم کو اپنی ٹیم
بنانے کا حق ہے، تب بھی مقتدر حلقوں نے کہا کہ آپ رہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ
میں نے اپنے بعد 2 چیئرمینوں کی کارکردگی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ۔
دکھ ہوا جب اچھے لوگوں کو میری قربت کی وجہ سے ہٹایا گیا، پی سی بی کی ویب سائٹ پر میرے
بارے میں غلط ڈیٹا شائع کیا گیا، جب میں واپس لاہور جاتا ہوں۔ جاری کریں گے اصل حقیقت کیا ہے۔
نجم سیٹھی نے کہا کہ انتظامی کمیٹی کو معاملات چلانے کے مکمل اختیارات حاصل ہیں، بنیادی ہدف
2014 کے آئین کو بحال کرنا ہے۔
جب محکمے اور منتخب ادارہ تیار ہو جائے گا تو مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے
کہا کہ وہ سٹیڈیمز کے نام تبدیل کرنے کے حق میں نہیں، 8 سے 10 کروڑ میں نیشنل سٹیڈیم کا نام
تبدیل کیا گیا
مکی آرتھر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ مکی نے آرتھر کے ساتھ مل
کر ٹیم بنائی تھی، ٹیم ان کے دور میں ٹاپ پر آئی، آرتھر کے دور میں ٹیم میں بہت ڈسپلن تھا اور کھلاڑی سخت
محنت کرتے تھے، بابر اعظم پہلے نمبر پر تھے۔
یہ بھی پڑھیں
پی سی بی کا 2014 کا آئین بحال ، 14 رکنی کمیٹی قائم
چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ ہم نے مکی آرتھر سے ضرور رابطہ کیا ہے، ان کی
رائے لی ہے کہ کون سے کوچز ہونے چاہئیں، 8، 10 دن میں فیصلہ ہوجائے گا کہ کوچنگ اسٹاف میں
کون ہوگا۔
بھارت کھیلنے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بھارت پاکستان کرکٹ
کا فیصلہ حکومتی سطح پر ہوتا ہے۔ ہم دیکھیں گے کہ سی سی میں کیا صورتحال ہے، ہمیں ایسا فیصلہ
کرنا ہے کہ ہم خود اکیلے نہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ کے میچز دیکھنے کوئی نہیں آتا، شائقین شہر اور علاقے کا نام لے کر ٹیم سے
خود کو جوڑ لیتے ہیں۔ میری تجویز یہ ہوگی کہ شعبہ جات خطے کی کرکٹ کو سپورٹ کریں،ویمن لیگ کے
حوالے سے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ ویمن لیگ کا آئیڈیا اچھا ہے، اس پر سنجیدگی سے کام کریں گے
تاہم جونیئر لیگ کے بارے میں صرف منفی آرا ہیں، وہ جائزہ لیں گے کہ جونیئر لیگ کا کیا کرنا ہے۔پی ایس ایل
میچز کوئٹہ میں کرانے کے حوالے سے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ میں
کور کمانڈر اور حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، حتمی فیصلہ وہاں زمینی حقائق دیکھ کر
کیا جائے گا۔
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ رمیز راجہ کی عزت
کرتا ہوں انہیں تبصرہ کرنے سے بالکل نہیں روکا جائے گا، ہم رمیز راجہ کی کمنٹری کی مخالفت نہیں کریں گے۔
قومی ٹیم کے کپتان سے متعلق سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے اسٹار ہیں
وہ ہمارے دلوں میں ہیں۔