131
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اپنے بیٹوں سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی اجازت دے دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون پر بات کرنے کی درخواست دائر کردی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے وکلا عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلی فون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی۔
جج ابوالحسنات نے سپرنٹنڈنٹ اٹک جیل کو ہدایت کی کہ باپ بیٹوں سے فون پر بات کرنے کا انتظام کرے۔