چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو ایک اور خط لکھ دیا

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو لکھے گئے خط میں سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی جان کو لاحق خطرات سے آگاہ کیا ہے۔

خط میں عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے درخواست کی ہے کہ مختلف مقدمات میں پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ عمران خان نے چیف جسٹس سے ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کی اجازت دینے کی بھی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ ماہ چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے تمام ججز کو بھی خط لکھا تھا جس میں انہوں نے آڈیو لیکس کے حوالے سے موقف اختیار کیا تھا کہ خفیہ ریکارڈنگ کا حق کون سا قانون دیتا ہے۔ یہ سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟

فروری میں لکھے گئے خط میں عمران خان نے استدعا کی تھی کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر میری درخواست کو فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca