242
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت سابق وزیراعظم کو اچھا نہیں بنا سکتی۔توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سابق وزیراعظم کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ توشہ خانہ کیس میں ٹرائل کورٹ کا حکم درست نہیں۔
CJP pleading for IK doesn’t make IK look good, it makes CJP look bad. Very brazen.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 23, 2023
چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ کل تک اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں گے جس کے بعد کیس کی سماعت کریں گے۔
مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ چیف جسٹس کی چیئرمین پی ٹی آئی کی وکالت سابق وزیراعظم کو اچھا نہیں بنا سکتی۔
چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مزید لکھا کہ اس سے چیف جسٹس آف پاکستان کا امیج خراب ہوگا، انتہائی شرمناک۔