127
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی نے آج ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد الیکشن کمیشن میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی زیر صدارت قانونی ٹیم کا اجلاس بنی گالہ میں ختم ہوا جس میں ڈاکٹر بابر اعوان، شعیب شاہین، شیر افضل مروت اور دیگر وکلاء نے شرکت کی۔ اجلاس میں چیئرمین تحریک انصاف کے الیکشن کمیشن کی جانب سے وارنٹ گرفتاری کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔
قانونی ٹیم نے آج جوڈیشل کمپلیکس میں پیش آنے والے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر حفاظتی اقدامات بڑھانے پر بھی غور کیا گیا۔