چیمپئنز ٹرافی 2025؛ کیا میگا ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہو سکے گا ؟

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیمپئنز ٹرافی 2025؛ کیا میگا ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد ممکن ہو سکے گا ؟ یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے ،چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد اگلے سال کے اوائل میں ہونا ہے، پاکستان طویل عرصے بعد کسی عالمی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔

ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی شرکت پر بھی سوالیہ نشان ہیں، بعض حلقے ایشیا کپ جیسا ہائبرڈ ماڈل اپنانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ تاہم پی سی بی نے اپنے مؤقف پر اصرار کیا کہ مقابلے صرف پاکستان میں ہی ہوں گے، چیئرمین محسن نقوی بھی اس بات کو ایک سے زائد بار دہرا چکے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے ایونٹ کے لیے کوئی پلان بی تیار نہیں کیا، فارمیٹ کو دیکھیں تو ہائبرڈ ماڈل اپنانا بہت مشکل ہوگا، یہ طریقہ ایشیا کپ میں بھی اتنا کامیاب ثابت نہیں ہوا اور اب تک پی سی بی نے مالی معاملات پر سری لنکا کی مشترکہ میزبانی کی ہے۔ اور تنازع اے سی سی سے حل نہ ہو سکا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نے مشترکہ میزبانی کے حوالے سے یو اے ای سے رابطہ نہیں کیا، حکام کو یقین ہے کہ بھارتی ٹیم اپنے میچز کھیلنے آئے گی۔ مجوزہ شیڈول میں اس کے میچز صرف ایک مقام لاہور میں منعقد ہوں گے۔ دوسری جانب کراچی، لاہور اور راولپنڈی کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام دسمبر تک مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈیزائن کے حوالے سے پی سی بی نے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی ہیں، اسے ماضی میں کئی سٹیڈیمز میں کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے، بورڈ نے ابتدائی طور پر تیار کیے گئے ڈیزائن میں کچھ تبدیلیاں کرنے کا کہا ہے، حکام کا خیال ہے۔ تزئین و آرائش کے بعد ملکی وینیوز مکمل طور پر تبدیل ہو جائیں گے اور شائقین کرکٹ کو دیکھنے کا انوکھا تجربہ حاصل ہو گا۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca