چیمپئنز ٹرافی،سنیل گواسکر نے پاکستان کو فیورٹ قراردیدیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری کو پاکستان میں شروع ہوگی جبکہ بھارت اپنے تمام میچ متحدہ عرب امارات میں کھیلے گا۔سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنے ہوم ٹرف پر کھیلنے کا بڑا فائدہ ہوگا۔ایک انٹرویو کے دوران سنیل گواسکر نے کہا کہ میزبان ٹیم پاکستان کو اس ٹورنامنٹ کے لیے فیورٹ قرار دیا جانا چاہیے کیونکہ اپنے ملک کی کسی بھی ٹیم کو ہرانا بہت مشکل ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کی تقریب: روہت شرما کے دورہ پاکستان پر بھارتی بورڈ کا موقف سامنے آیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی ٹیم نے ہندوستان میں 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔. اگرچہ وہ فائنل میں ہار گئے لیکن اس سے قبل وہ ایونٹ میں لگاتار 10 میچ جیت چکے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جنہیں 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔. ٹورنامنٹ میں کل 15 میچ کھیلے جائیں گے۔گروپ اے میں پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں افغانستان، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور آسٹریلیا شامل ہیں۔میزبان پاکستان ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری کو نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں ہونے والے میچ سے کرے گا جبکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم میچ 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔