159
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آج رات سے ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا امکان ہے، یہ بارش 23 جولائی تک جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں آج رات سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور بارش کا سبب بنیں گی۔
کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں 20 سے 22 جولائی کے دوران وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ، بدین اور نواب شاہ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔