ملک کے بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا کشمیر، پنجاب، سندھ، شمال مشرقی جنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

تاہم اس دوران خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

جمعرات کی صبح ریکارڈ کیا گیا کچھ بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور کراچی اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور انتیس، پشاور انتیس، کوئٹہ اور مظفر آباد پچیس، گلگت اکیس اور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور بارہمولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لیہہ پندرہ، پلوامہ بیس اور شوپیاں میں بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca