فارن فنڈنگ کیس ،عمران خان کی گرفتاری کے امکانات

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے نے فارن فنڈنگ ​​کیس کو منی لانڈرنگ کیس میں تبدیل کرتے ہوئے عمران خان کو مرکزی ملزم نامزد کر دیا، جس کے تحت انہیں پیشی اور عدم پیشی پر گرفتاری کا سمن نوٹس بھی جاری کر دیا گیا ہے

ایف آئی اے کراچی نے منی لانڈرنگ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 31 اکتوبر کو ان کی رہائش گاہ بنی گالہ اور زمان پارک لاہور میں دوسرا سمن نوٹس بھجوا دیا ہے۔

عمران خان کو دستاویزات کے ساتھ پیر 31 اکتوبر کو ایف آئی اے کراچی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ایف آئی اے نے موقف اپنایا کہ عمران خان نے اسلام آباد میں قائم نجی بینک کی جناح ایونیو برانچ سے بیرون ملک سے کروڑوں روپے نکلوائے اور اکاؤنٹ خود استعمال کیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان ایف آئی اے کے سامنے پیش نہ ہوئے تو انہیں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے کیونکہ پی ٹی آئی چیئرمین نے حفاظتی ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع نہیں کیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فارن فنڈنگ ​​کیس میں کراچی سے پی ٹی آئی کے تین اہم رہنماؤں کی گرفتاری کا امکان ہے اور اگر عمران پیر کو پیش نہ ہوئے تو ایف آئی اے کراچی کی ٹیم آئندہ ہفتے عمران کی گرفتاری کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگی

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    https://lahoremeat.ca/
    halal meat in calgary

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca