اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 200 یونٹ بجلی صارفین کو ریلیف دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔آئی ایم ایف نے کم یونٹ استعمال کرنے والے بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے ساتھ ساتھ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے 400 یونٹ تک بجلی صارفین کو ریلیف دینے کی حکومتی تجویز کو مسترد کردیا۔
صارفین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے معاملے پر پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے 400 یونٹ تک بجلی کے صارفین کو ریلیف دینے کی تجویز کو مسترد کر دیا تاہم 200 یونٹ تک بجلی صارف قسطوں میں صارفین سے بل وصول کرنے پر راضی ہے۔
ذرائع کے مطابق 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے اقساط میں بل وصول کرنے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ اس اقدام سے تقریباً 40 لاکھ بجلی صارفین کو عارضی ریلیف ملنے کا امکان ہے جبکہ 32 ملین صارفین کو 400 یونٹس تک ریلیف کی صورت میں فائدہ ہو سکتا تھا۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستانی حکام پر زور دیا کہ وہ بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں اور ریکوری کو بہتر بنائیں۔