اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشہور برطانوی سائنسدان چارلس ڈارون کا لکھا ہوا ایک انتہائی نایاب مخطوطہ اگلے ماہ 800,000 ڈالر میں فروخت ہونے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ دستاویز ڈارون کی مشہور کتاب Origin of Species کے خلاصے پر مبنی ہے۔ چارلس ڈارون کی اس کتاب کو ارتقائی حیاتیات کی بنیاد سمجھا جاتا ہے۔
چارلس ڈارون نے یہ خلاصہ اپنی کتاب کے تیسرے ایڈیشن کے شائع ہونے کے چار سال بعد 1865 میں ایک میگزین کے ایڈیٹر ہرمن کنڈٹ کو بھیجا۔
دستاویز میں، میں نے ان تمام اہم نکات کا خلاصہ کیا ہے جن کی وجہ سے میں یہ مانتا ہوں کہ حیاتیات ارتقا کے ایک مرحلے کے ذریعے تحفظ یا قدرتی انتخاب کی وجہ سے ہونے والی معمولی تبدیلیوں کے ساتھ تیار ہوئے ہیں۔
دستاویز کو نایاب قرار دیتے ہوئے، سوتھبی کے آکشن ہا ئوس نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہ کتاب کے تیسرے ایڈیشن کا ایک پتا سمجھا جاتا تھا، لیکن بعد میں اس کی شناخت کنڈٹ کو بھیجے گئے ایک مخطوطہ کے طور پر ہوئی۔
اس دستاویز کی نیلامی 25 نومبر سے 9 دسمبر تک کی جائے گی۔ سوتھبی نے نیلامی کو ایج آف ونڈر کا نام دیا، جو 19ویں صدی کی سائنس اور ثقافت کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
111