اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز) آزاد کشمیر اسمبلی کے سپیکر چودھری انوار الحق بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو گئے۔
آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کے انتخاب کے لیے مظفرآباد قانون ساز اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں انوار الحق کو آزاد کشمیر کا15ویں وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا ہے۔
سیکرٹری اسمبلی کے مطابق آزاد کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم کے لیے کسی بھی امیدوار نے کاغذات جمع نہیں کرائے ہیں۔
سیکرٹری اسمبلی نے کہا کہ بلامقابلہ الیکشن کے باوجود پولنگ کا عمل قواعد کے مطابق کرایا جائے گا۔
ووٹنگ میں 52 کے ایوان میں چوہدری انوارالحق کی حمایت میں 48 ووٹ پڑے، پی ٹی آئی کے دو ارکان نے وزیراعظم آزادکشمیر کے انتخاب میں حصہ نہیں لیا جبکہ جموں کشمیر پیپلزپارٹی کے سردار حسن ابراہیم اور مسلم کانفرنس کے سردار عتیق بھی ووٹنگ کے عمل میں شریک نہیں ہوئے۔
انوار الحق نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ حا صل کرلیا۔
چوہدری انوارالحق کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر سے ہے، وہ 2006 میں پہلی بار ممبر اسمبلی منتخب ہوئے، انوارالحق دو بار اسپیکر آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی رہ چکے ہیں۔
توہین عدالت کیس،وزیر اعظم آزاد کشمیر نا اہل قرار
یاد رہے کہ آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت کے جرم میں سزا سنائی تھی۔
عدالت نے سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی اور انہیں کسی بھی عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا تھا