اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی کو پروبیشن آرڈرز کی مدت ختم ہونے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا جب کہ رہا ہوتے ہی انہیں نیب کیس میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ڈیوٹی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر نے امن کے خدشے کے پیش نظر سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔
واضح رہے کہ نیب نے اثاثہ جات کیس میں چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی تھیں۔
170