چوہدری پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) چوہدری پرویز الٰہی کو ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے چوہدری پرویز الٰہی کی 3 ایم پی او کے تحت 30 روزہ نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کو بدھ کے روز لاہور پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ڈسٹرکٹ جیل لاہور سے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی لایا
سینٹرل جیل اڈیالہ لے جانے کے بعد جیل کے میڈیکل آفیسر نے چوہدری پرویز الٰہی کا میڈیکل چیک اپ کیا اور میڈیکل چیک اپ کے بعد چوہدری پرویز الٰہی کو ہائی سیکیورٹی بیرک میں منتقل کردیا گیا جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنایا گیا۔
یاد رہے کہ ڈی سی لاہور نے لاہور پولیس کی سفارش پر 16 جولائی کو 3 ایم پی او کے تحت 30 دن کے لیے نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو انتظامی بنیادوں پر لاہور سے سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی منتقل کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی کی کیمپ جیل سے منتقلی اور نظربندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں نگراں حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو تمام مقدمات میں ضمانت ملنے کے بعد حراست میں لیا گیا، انہوں نے نظر بندی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو درخواست دی تاہم پنجاب حکومت نے پرویز الٰہی کی نظر بندی کی درخواست پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نامعلوم افراد نے پرویز الٰہی کو کیمپ جیل سے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کو بازیاب کر کے عدالت میں پیش کیا جائے اور ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دیا جائے جب کہ پرویز الٰہی کو کسی صورت گرفتار نہ کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com