پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میں تلہ گنگ سے الیکشن لڑ رہا ہوں، وہاں بھی یہی ہو رہا ہے۔ اٹک، فتح جنگ میں بھی یہی ہو رہا ہے، لاہور میں بھی یہی ہو رہا ہے، پولیس اور انتظامیہ ان کے لیے ووٹ مانگ رہی ہے۔ شیڈول آیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔ اللہ کے بعد سپریم کورٹ انصاف فراہم کرے گی
پرویز الٰہی نے کہا کہ الیکشن کی تاریخ اب تبدیل نہیں کی جا سکتی، شیڈول کے بعد انتخابی ماحول بنایا جائے گا۔ اسی طرح وزیر پنجاب نے کہا کہ آئی ایم ایف اڈیالہ جیل گیا، ایسا نہیں ہے۔ یہ ملاقات پی ٹی آئی چیئرمین کی گرفتاری سے قبل ہوئی تھی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اختلافات اندرونی خبریں ہوں گی ۔ جس طرح آسٹریلیا نے کھیلا صاف ستھری کرکٹ ہوئی اسی طرح اگر ہمارے الیکشن منصفانہ اور آزاد نہ ہوئے تو بہت پریشانی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ خاور مانیکا کو اپنے گھر کا پردہ نہیں کھولنا چاہیے تھا۔ انٹرویو اس وقت دینا چاہیے تھا جب چیئرمین پی ٹی آئی وزیراعظم تھے۔ الیکشن شیڈول کے بعد ٹکٹ ہمارا ہو گا۔ ہماری مہم کو نہیں روک سکتے اگر کوئی کمزور دل ہے تو وکیل کو کورنگ امیدوار کے طور پر کھڑا کر ے۔