چوہدری پرویز الٰہی کے اسپیشل گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کر لیا گیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ نے تحریک انصاف کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے اسپیشل گن مین اور فرنٹ مین محمد زمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد زمان چوہدری پرویز الٰہی کا کیش بوائے اور فرنٹ مین تھا اور رقم کی غیر قانونی منتقلی میں ملوث ہے۔
محمد زمان چوہدری پرویز الٰہی کی تیسری اہلیہ سائرہ انور کے ساتھ مبینہ طور پر کرپشن کے ذریعے حاصل کیے گئے کروڑوں روپے کا لین دین کرتا تھا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فروری 2023 میں پولیس نے پرویز الٰہی کے کہنے پر محمد زمان کو پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے سائرہ انور کے لیے شراب لاتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا تھا۔
ایف آئی اے نے محمد زمان کے موبائل فون کے فرانزک سے اہم شواہد حاصل کر لیے ہیں۔ محمد زمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com