260
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چوہدری پرویز الہی کو انسداد بدعنوانی کی عدالت گوجرانوالہ میں پیش کیا گیا۔تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ترقیاتی سکیموں میں 2 ارب روپے رشوت لینے کے الزام میں گوجرانوالہ کی اینٹی کرپشن عدالت میں پیش کیا گیا۔ پرویز الہی کو ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ محمد افضل کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے کیس سے بری کر دیا۔
چوہدری پرویز الہی کو رہا ہوتے ہی ایک اور مقدمے میں گرفتار کرکے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے چوہدری پرویز الہی کو کیس سے بری کردیا تھا۔