165
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )منی لانڈرنگ کیس میں تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت منظور، عدالت نے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
خصوصی مرکزی عدالت نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے نے سابق وزیر اعلیٰ کو عدالت میں پیش کیا، عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
واضح رہے کہ 20 جون کو اینٹی کرپشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی تھی۔
مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات عائد کیے گئے، مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ مونس الٰہی نے اپنے والد چوہدری پرویز الٰہی کی مدد سے کرپشن اور منی لانڈرنگ کی۔