چوہدری شجاعت نے چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی،مونس ،حسین الہٰی ،کامل علی کو شوکاز

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ ق نے مونس الٰہی، حسین الٰہی اور کامل علی آغا کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی پارٹی رکنیت معطل کردی۔

مسلم لیگ ق کا ہنگامی اجلاس چوہدری شجاعت حسین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں طارق بشیر چیمہ، سالک حسین نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں چوہدری پرویز الٰہی کے گزشتہ رات دیئے گئے بیانات کا نوٹس لیا گیا، بیان کا جائزہ لینے کے بعد ان کی پارٹی رکنیت معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مسلم لیگ ق کے اجلاس میں پرویز الٰہی کی رکنیت معطل کر کے 7 روز میں جواب طلب کر لیا گیا اور موقف اختیار کیا گیا کہ صوبائی صدر پارٹی کو تحریک انصاف میں ضم نہیں کر سکتے، پارٹی نے شوکاز جاری کر دیا چوہدری پرویز الٰہی سے وضاحت طلب کرلی گئ

مسلم لیگ ق کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ نے مونس الٰہی، حسین الٰہی اور سینیٹر کامل علی آغا کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ دوسری پارٹی میں جارہے ہیں تو استعفیٰ دیں، عہدے پارٹی کی امانت ہیں، استعفیٰ نہ دیا تو آپ کو ڈی سیٹ کردیا جائے گا، فوری طور پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com