حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا چہلم آج ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔اس سلسلے میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت چھوٹے اور بڑے شہروں میں روایتی جلوس نکالے جائیں گے اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔
کراچی میں حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے شروع ہوکر روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔

جلوس کے گزرنے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے، جلوس کی سیکیورٹی کے لیے 6 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے اور ان کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔
دوسری جانب چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جلوس کے دوران ہیلی کیم اڑانے پر پابندی ہوگی۔
لاہور میں حضرت امام حسین کے چہلم کا مرکزی جلوس حویلی الف شاہ سے شروع ہو کر مرکزی شاہراہوں سے ہوتا ہوا گامے شاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔
ڈی آئی جی آپریشنز علی رضوی کے مطابق مرکزی جلوس پر 4 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی دیں گے، پولیس اہلکاروں کے ساتھ رضاکار بھی چیکنگ کے فرائض سرانجام دیں گے
دریں اثنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حضرت امام حسین کے چہلم کے موقع پر فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔۔
اسلام آباد پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 2500 سے زائد اہلکار چہلم کی سیکیورٹی ڈیوٹی پر مامور ہوں گے، بم ڈسپوزل اسکواڈ جلوس کے روٹ کو کلیئر کرے گا، ڈرون کیمروں کے ذریعے جلوس کی ویڈیو ریکارڈنگ کی جائے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔