206
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی عدالت میں مقدمات کی باقاعدہ کاز لسٹ منسوخ کردی گئی، چیف جسٹس آج صرف ارجنٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔
عمران خان کی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہونے کی درخواست ڈی لسٹ کر دی گئی ہے اور آئندہ سماعت کی تاریخ بعد میں طے کی جائے گی۔
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر سماعت کی درخواست آج مسترد کر دی گئی۔چیف جسٹس عامر فاروق کی عدالت کے باہر ارجنٹ کیسز کی کاز لسٹ آویزاں کردی گئی، عمران خان کی وارنٹ منسوخی کی درخواست ارجنٹ کیسز کی کاز لسٹ میں شامل نہیں۔
واضح رہے کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے آج عمران خان کے توشہ خانہ کیس میں وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست کی سماعت کرنی تھی۔عمران خان کی قانونی ٹیم نے گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں توشہ خانہ کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔