چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کردیا

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے گارڈ آف آنر دینے سے انکار کردیا۔چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سپریم کورٹ آمد پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا جانا تھا تاہم نئے چیف جسٹس نے گارڈ آف آنر لینے سے انکار کر دیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز  نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری دلجمعی سے ادا کریں۔
چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کا سپریم کورٹ پہنچنے پر عملے نے استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان نے عملے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بہت ملاقاتیں ہیں اور فل کورٹ ہے، مجھے آپ کا تعاون درکار ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پاکستان کے 29ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com