چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا عدالتی اصلاحات کا اعلان،سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے جوڈیشل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ قانون کی بالادستی اور عدالتی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا ہے تاکہ سائلین کو فوری انصاف فراہم ہو۔

چیف جسٹس نے بتایا کہ عہدہ سنبھالنے کے بعد عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت محسوس ہوئی، جس کے نتیجے میں پانچ اہم بنیادوں پر اصلاحات شروع کی گئی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیحی ہونی چاہیے اور اسی مقصد کے تحت سپریم کورٹ میں اینٹی کرپشن ہیلپ لائن قائم کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی رائے کے لیے خصوصی پورٹل فعال کیا گیا ہے جہاں وکلا اور عدالتی معاملات سے متعلق تمام معلومات دستیاب ہوں گی، اور یہ سہولت مرکز دفتری کام متاثر کیے بغیر مکمل خدمات فراہم کرے گا۔ سہولت مرکز کا افتتاح آج ہوگا اور یکم اکتوبر سے یہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتوں میں ڈیجیٹل کیس فائلنگ کے نظام اور ای سروسز کے آغاز کا بھی ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) کے استعمال سے مقدمات کی تیز رفتار سماعت ممکن ہوگی۔ علاوہ ازیں، اندرونی آڈٹ کروایا گیا ہے اور 61 ہزار فائلیں ڈیجیٹل اسکین کی جائیں گی، جس سے مقدمات کی نمٹائی کے عمل میں بہتری آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ تمام اقدامات کا مقصد عدالتی نظام کو مؤثر، شفاف اور عوام دوست بنانا ہے، تاکہ شہریوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جا سکے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔