140
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی سزا کی معطلی پر کہا ہے کہ لاڈلے کی سزا معطل ہوئی ہے ختم نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس کا "گڈ ٹو سی یو” اور”ویشنگ یو گڈ لک” کا پیغام اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گیا۔ فیصلہ کیا ہوگا سب کو پتہ ہوتو پھر یہ نظام انصاف کے لیے لمحہ فکریہ ہونا چاہیے، سپریم جوڈیشری سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدالت اور کیا کرے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مانیٹرنگ جج نواز شریف کی سزا کو یقینی بنانے کے لیے لگایا گیا، چیف جسٹس لاڈلے کو بچانے کے لیے خود مانیٹرنگ جج بن گئے، نظام انصاف کا یہ کردار تاریخ کے سیاہ باب میں لکھا جائے گا۔ ایسا نظام عدل قابل قبول نہیں جو انصاف کو کمزور کرے اور ترازو کو جھکائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ، چوروں اور ریاستی دہشت گردوں کو سہولت ملے گی تو ملک میں عام آدمی کو انصاف کہاں سے ملے گا، 9 مئی جوڈیشل کمپلیکس حملہ، پولیس پر پٹرول بموں کی بارش سب معاف۔