وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جاپان دورے کے دوران آج بھی مصروف ترین دن گزاریں گے

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنے جاپان دورے کے دوسرے روز آج بھی متعدد اہم ملاقاتیں اور دورے کریں گی۔

مریم نواز شریف آج نیشنل سینٹرل پارک گلوبل ہیلتھ میڈیسن، جاپان انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سکیورٹی اور جاپان انٹرنل ٹریڈ آرگنائزیشن کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کریں گی۔ اس کے علاوہ وہ جاپان میں انٹرنیشنل افیئرز کے سینئر وائس منسٹر ماٹسویوٹاکی ہیکو سے بھی رسمی ملاقات کریں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب ٹوکیو کے علاقے اوچی کوچو اور چی یوڈاکو ٹوکیو میں اٹلس ہنڈا کے سی ای او ثاقب شیرازی سے ملاقات کریں گی اور ہنڈا ہیڈ کوارٹر میں ایلسیا ٹاور کورانو مونٹومیناٹوکو کا دورہ بھی کریں گی، جہاں انہیں کمپنی کی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مریم نواز شریف جاپان کی وزارت اکانومی، ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کریں گی اور جاپان کی پارلیمنٹیرینز فرینڈشپ لیگ کے چیئرمین سے ملاقات بھی کریں گی۔ منسٹری آف فارن افیئر کی جانب سے وزیراعلیٰ اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔