اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ عوام کو ان کا حق ان کی دہلیز پر پہنچانا چاہتے ہیں اور اس میں رکاوٹ یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو قطاروں میں نہیں لگنے دیں گے ان کے گھروں میں ان کا حق پہنچائیں گے، رمضان پیکیج اوردیگر امور کے بارے میں ڈسٹرکٹ سکور کارڈ بنایا جائے گا جس پر خلاف ورزی کی صورت میں نمبر کم ہوں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گھر میں ترسیل کی اطلاع بھی ڈیش بورڈ میں شامل کرنے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر بریفنگ کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 10 رمضان تک تمام ضرورت مندوں تک رمضان نگہبان پیکیج پہنچ جائے گا ۔ چیف سیکرٹری زاہد زمان اختر، سیکرٹری انڈسٹری احسان بھٹہ، ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔
366