جنرل باجوہ کی کوششوں سے ہی مسائل کا حل نکلے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )جنرل باجوہ کی کوششوں سے ہی مسائل کا حل نکل سکتا ہے ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا
پرویز الٰہی نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل صرف آرمی چیف جنرل باجوہ کی کوششوں میں مضمر ہے۔

، وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو اس غلط فہمی میں نہیں رہنا چاہیے کہ پاک فوج کے ساتھ تعلقات میں تلخی  نہیں آئے  گی۔ فوج کے خلاف باتیں کرنے والے دین و قوم کے دشمن ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں بہت سی قانونی خرابیوں کو دور کرنے اور عقیدہ ختم نبوت کے حوالے سے قانون سازی کا موقع دیا ہے اور اسے بہت سی اسلام دشمن سرگرمیوں کی روک تھام کا ذریعہ بنایا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ الحمدللہ، ہم نکاح نامے میں خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کا حلف شامل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے لکھا کہ ہر کتاب اور نصابی کتاب میں جہاں بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ہو گا وہاں درود و سلام بھیجنے کا انتظام کیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca