اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر آگئی، چین نے پاکستان کو قرض کی ادائیگی کے لیے مزید وقت دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق پاکستان کو چین سے 2.3 ارب ڈالر کا مزید قرضہ ملے گا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ 1.3 بلین ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری مدد ملے گی۔
پاکستان کو سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے لیے کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان کو اگلے ماہ کے آخر تک 3.7 بلین ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 بلین ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ چین جون میں 2 بڑے قرضوں کی ادائیگی کے بعد پاکستان کو مزید مالی مدد فراہم کرے گا۔