اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان نے بھی چائنہ پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی۔
چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق نے کہا ہے کہ ہم نے چائنا پاکستان ڈیجیٹل کوریڈور شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔ اور نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔
چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان میں قابل عمل ڈرون انڈسٹری کی تعمیر کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔معین الحق نے کہا کہ لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے کئی صنعتوں میں بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں (UAVs) استعمال کی جا رہی ہیں۔ مثال کے طور پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ، سمارٹ سٹیز، پولیسنگ اور زراعت کے شعبے میں ان ٹیکنالوجیز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ CPEC BRI کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی مدد کر رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں سول ڈرون ریگولیٹری اتھارٹی کا قیام بھی زیر غور ہے۔