اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) چین نے رواں سال کے لیے اقتصادی ترقی کا ہدف 5 فیصد کے قریب رکھا ہے۔
چین کا 5 فیصد کے قریب اقتصادی ترقی کا ہدف دہائیوں میں سب سے کم ہدف ہے۔
اقتصادی ترقی کے ہدف کا اعلان چینی وزیراعظم نے سالانہ نیشنل پیپلز کانگریس کے موقع پر کیا۔ چین نے اپنے دفاعی بجٹ میں 7.2 فیصد اضافہ کرکے 225 بلین ڈالر کرنے کا اعلان کیا ہے۔
چین اس سال تقریباً 12 ملین نئی ملازمتیں پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ بے روزگاری کی شرح کو 5.5 فیصد تک لے جا سکے۔